the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی، 11 جون ( یواین آئی ) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4.16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 73.6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 4،16،116 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 7357794 افراد اب تک متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے مقام پر ہے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے عدادو شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ



دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 9966 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،86،579 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ، 357 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شد گان کی تعداد 8102 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،37448 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 1،41029 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ہوگئی ہے۔ اب تک 1،999900 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،12،908 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 772416 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 39680 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.