the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی، 9جون (یواین آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 70.75 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے تقریبا 4.05 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 70،74،998 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4،04،985 افراد کو دنیا بھر میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اس معاملہ میں امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل



دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 9987 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 2،66،598 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ، 331 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7466 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1،29،917 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 1،29،215 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.