the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی، 11 جولائی (یواین آئی)دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے اور اس کے نتیجے میں تقریبا 5.6 لاکھ افراد ہلاک اور1.25 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس جان لیوا وبا سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،24،65،633 ہوگئی ہے جبکہ 5،59،568 افراد اپنی زندگی سے



ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک3183573 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،34089 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں 1800827افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 70398 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک اس جان لیوا وبا سے متاثرین کی افراد کی مجموعی تعداد 820916 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 519 افراد کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 22123 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2،83407 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک اس وبا سے 515386 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
جاری،یواین آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.