the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی 06 جولائی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) دن بدن تباہی مچا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1.14 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 5.33 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1،14،19،529 ہوگئی ہے جبکہ 5،33،780 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کوویڈ ۔19 کے معاملے میں ، امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار



میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کے 24،248 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب انفکشن کی مجموعی تعداد 6،97،413 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19،693 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 2،53،287 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 4،24،433 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

عالی طاقت سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں اب تک ، 28،88،585 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،29،946 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 16،03،055 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 64،867 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.