the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ 'امرت سروور' شروع کرنے میں میں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے اتر پردیش کے محکمہ جل شکتی کے وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے مسٹر نقوی کے ساتھ آج رام پور کے پٹوائی میں ملک کے پہلے 'امرت سروور' کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹرنقوی نے کہا کہ یہ پرکشش وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں یہ پرکشش ’’ امرت سروور ‘‘ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اس عظیم الشان امرت سروور کے تیار کرنےمیں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ مسٹر مودی نے اپنے حالیہ ’’من کی



بات ‘‘پروگرام میں پٹوائی میں تیار کردہ اس ’’امرت سروور'‘‘کا ذکر کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ’’من کی بات‘‘ میں کہا، "مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ امرت سروور کا ریزولیوشن پاس کرنے کے بعد اس پر کئی جگہوں پر تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔ مجھے یوپی کے رام پور کے گرام پنچایت پٹوائی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گرام سبھا کی زمین پر ایک تالاب تھا، لیکن وہ گندگی اور کچرے سے بھرا ہوا تھا۔ بہت محنت اور مشقت کے ساتھ مقامی لوگوں کی مدد اور مقامی اسکول کے بچوں کی مدد سے پچھلے چند ہفتوں میں اس گندے تالاب کو صاف کرکے اسے نہ صرف دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے، بلکہ اب اس جھیل کے کناروں کو ریٹیننگ وال، باؤنڈری وال، فوڈ کورٹ، فوارے اور لائٹنگ سمیت بہت سی پرکشش چیزوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ میں رام پور کی پٹوائی گرام پنچایت، گاؤں کے لوگو اور وہاں کے بچوں کو اس کوشش کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.