: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں کہا کہ کیرالہ میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر 100 کروڑ روپے فی کلو میٹر لاگت آئے گی وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ کیرالہ میں صورتحال بالکل مختلف ہے کیرالہ میں ایک کلو میٹر قومی شاہراہ کی تعمیر پر
100 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہاں زمین کے حصول کی لاگت 49 سے 50 کروڑ روپے فی کلو میٹر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ زمین کے حصول کا پچاس فیصد حصہ کا پچاس فیصد حصہ دیں گے۔ ریاستی حکومت نے پانچ ہزار کروڑ روپے کی رقم دی تھی، لیکن اس کے بعد ریاستی حکومت کے لیے یہ رقم دینا ممکن نہیں تھا کیونکہ ریاستی حکومت کا بجٹ کم ہے۔