: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگےنے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئین کو نہیں مانتے اور ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت بھی نہیں دیتے، اس لیے کانگریس ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا انعقاد کرکے عوام کے درمیان جا رہی ہے۔ تا کہ ہم ان سے بات کر سکیں اور سماج کے ہر طبقے سے مل سکیں اور ان کی بات سن سکیں۔ ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے سابق صدر
راہل گاندھی کی قیادت میں 14 جنوری سے مشرق سے مغرب تک منعقد ہونے والی بھارت جوڑ دنیائے یاترا کے لو گو اور نعرے کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کے لئے آئین سے زیادہ ناگپور کے حکم کا مطلب ہے ، اس لیے وہ ناگپور کے ملے حکم پر آئین کی طرح عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ” مودی حکومت من مانے طریقے سے پرانے قوانین کو بدل رہی ہے اور آمرانہ انداز میں کام کر رہی ہے۔