حیدر آباد ، 11 اگست (یو این آئی) بی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک را مار اؤ نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست شدید مالی بحران میں ہے اور اس کی اصل وجہ کانگریس حکومت کی ناکام حکمرانی
ہے۔
حیدر آباد میں پیر کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ریاست 10 ہزار 583 کروڑ روپے کے ریونیو خسارے کا سامنا کر رہی ہے۔