نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) مختلف علاقوں میں پسماندہ طبقات کی شراکت بہتر کرنے کا مسئلہ مسلسل اٹھانے والی کانگریس 25 جولائی کو قومی راجدھانی دہلی میں اوبی سی لیڈرشپ پارٹیسپیشن جسٹس کا نفرنس کا انعقاد کرے گی۔
اس کا نفرنس میں پارٹی کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ وہ دیگر پسماندہ
طبقات (اوبی سی) کی قائدانہ شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ذات پات کی مردم شماری کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی کانگریس پارٹی کے اندر پسماندہ طبقات کی سیاسی شمولیت کو بڑھانے کی بات بھی کرتے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پارٹی کا اوبی سی شعبہ 25 جولائی کو نئی دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں اوبی سی لیڈرشپ پارٹیسپیشن جسٹس کا نفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔