: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 28 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر پر دیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) اپنی سیاسی مہم اہماری ریاست ہمارا حق کا آغاز ہفتے سے جنوبی کشمیر کے ضلع کو لگام سے کرے گی۔ اس مہم کا مقصد جموں و کشمیر کے مکمل ریاستی درجے کی بحالی کی وکالت کرنا ہے ، اور اس مہم کا پہلا مرحلہ جموں میں اختتام پذیر ہوا ہے۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کشمیر میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کے موقع پر جے کے پی سی سی کے صدر طارق قرہ اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر غلام
احمد میر پارٹی ورکروں سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے پارٹی بنیادی سطح پر لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنا چاہتی ہے تاکہ خطے میں جمہوری حقوق خاص کر ریاستی درجے کی بحالی کے لئے آواز اٹھائی جا سکے۔ ادھر نیشنل کا نفرنس لگاتار ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے حال ہی میں ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا : اس پر بات چیت ہو رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت اختتام کو پہنچے اور ہمیں اپنا حق مل جائے ۔