: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/5اکتوبر(ایجنسی) کانگریس نے اترپردیش کے شہر وارانسی میں سندرلال اسپتال میں انیستھیسیاکی جگہ انڈسٹری گیس دینے سے 14مریضوں کی موت کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج وزیر صحت کو فورابرخاست کرنے اور وزیر اعلی یوگی آددتیہ ناتھ کے استعفی کا
مطالبہ کیا ۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے سندرلال اسپتال میں سرجری کے لئے مریضوں کو انیستھیسیا کی جگہ انڈسٹری گیس دی جارہی ہے ۔ اس سے پہلے جون میں اسی طرح سے مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے اس اسپتال میں 14لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔