: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے کے سی وینوگوپال نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں متعدد سینئر قائدین کی جاسوسی کے الزامات کا معاملہ اٹھایا اور اس کی حقیقت معلوم کرنے کا مطالبہ کیا مسٹر وینوگوپال نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ میڈیا کو چینی کمپنی کی طرف سے صدر ، وزیر اعظم ، کانگریسی صدر ، ممبران پارلیمنٹ ، وزرائے اعلیٰ ، فوج کے افسران اور صنعت کاروں کے ڈیٹا بیس کے لئے جانے کےبارے میں خبر آئی ہے۔
انہوں نے اس
معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہئے۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حکومت کو جاسوسی کی سچائی کی تحقیقات کرنی چاہئے۔
اس دوران، کانگریس کے ملک ارجن کھڑگے نے بھی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ بچوں کو ریاضی اور سائنس کی معیاری تعلیم دی جانی چاہئے تاکہ کمزور طلبا کی ترقی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر انتخابات ، مردم شماری اور دیگر بہت سے کاموں کا بوجھ ہے۔