the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،2اپریل(ایجنسی) فرانس سے رافیل جنگی طیاروں کے سودے میں گھپلے کا الزام عائد کرنے والی کانگریس نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ اس سودے سمیت گذشتہ پانچ سالوں میں کیے گئے تمام سودوں کی تفتیش کرائے گی۔ 
آج یہاں جاری کانگریس کےانتخابی منشور میں بد عنوانی کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پارٹی اقتدار میں آنے پر بلاتفریق انسداد بدعنوانی ایکٹ کو سختی سے نافذ کرے گی۔ فرانس کے ساتھ رافیل سودے اور گذشتہ پانچ برس کے دوران بی جے پی حکومت میں کیے گئے دیگر سودوں کی بھی تفتیش کرائی جائے گی۔ 


Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
پارٹی نے کہا ہے کہ ان وجوہات اور صورتحال کی بھی تفتیش کرائی جائے گی جن میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ان کے بدعنوانوں اور گھپلے بازوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔ ان تمام بھگوڑوں کو واپس لاکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی گذشتہ ایک سال سے بھی زیادہ کے وقت سے حکومت کو رافیل سودے پر گھیرنے میں مصروف ہے۔ مسٹر گاندھی نے اس تعلق سے کئی مرتبہ براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے اور الزام عائد کیا ہےکہ انہوں نے صنعت کار اور تاجر دوستوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ اسی سلسلے میں راہل کانعرہ 'چوکیدار چور ہے' ہر شخص کی زبان پر ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.