: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنو 26 جولائی (یو این آئی) بہو جن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سر براہ مایاوتی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے اوبی سی طبقے کے مفادات کے بارے میں دیے گئے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبی سی کے مفادات اور انہیں آئینی حقوق دلوانے میں کانگریس کبھی قابل اعتماد نہیں رہی۔ یہ دل میں کچھ اور زبان پر کچھ جیسی خود غرضانہ سیاست
لگتی ہے بی ایس پی سر براہ نے کہا کہ حقیقت میں ان کا یہ بیان اسی طرح سے ہے جیسا کہ ملک کے کروڑوں استحصال کے شکار ، محروم اور بے توجہی کے شکار ایس سی ایس ٹی کمیونٹی کے تئیں رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان برادریوں کے لوگوں کو اپنی عزت نفس اور خود اعتمادی کو برقرار رکھنے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے اپنی الگ پارٹی بہوجن سماج پارٹی بنانا پڑی۔