نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن آج ایوان کی کار روائی شروع ہونے سے پہلے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں پارٹی کے گروپ پر تبادلہ خیال کیا گیا پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقدہ اس میٹنگ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن
لیڈر ملکار جن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سر کردہ لیڈران نے شرکت کی۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کانگریس ارکان نے میٹنگ میں حصہ لیا اور راجیہ سبھا کے چیئر مین جگدیپ دھنگھڑ کے استعفیٰ سے پیدا ہونے والی صور تحال جیسے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔