the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 نومبر ( یواین آئی) کانگریس نے مہاراشٹر میں نئی حکومت تشکیل دینے کی سرگرمیوں کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، ملک ارجن كھڑگے اور کے سی وینو گوپال پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے ساتھ بات چیت کرے گا۔مسٹر وینو گوپال نے منگل کے روز یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سےقبل صبح کانگریس صدر سونیا گاندھی نے این سی پی سربراہ کے ساتھ فون پر بات کی اور تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انهوں نے بتایا کہ مسٹر پوار کے ساتھ بات چیت کے بعد محترمہ



گاندھی نے تین سینئر لیڈروں مسٹر پٹیل، مسٹر كھڑگے اور مسٹر وینو گوپال پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا ہے ۔یہ گروپ ممبئی کے لئے روانہ ہو گیا ہے اور جلد از جلد مسٹر پوار سے ملاقات کرے گا ۔اس دوران مسٹر كھڑگے نے کہا ہے کہ مسٹر پوار کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے لیکن تفصیلی مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ اجتماعی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں این سی پی اور کانگریس کا انتخابات سے قبل اتحاد تھا اور حتمی فیصلہ مل کر ہو گا ۔ انہوں نے کہا’’این سی پی کے ساتھ ہماری بات چیت ہو رہی ہے ۔ اس کے پورا ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.