کلبورگی، 14 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر پر ہلاد جوشی نے ہفتہ کو کانگریس صدر ملکار جن کھر گے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اس کے لیڈر اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
مسٹر جوشی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں مسٹر کھرگے کے متنازعہ ریمارکس پر رد عمل ظاہر
کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ " ہمیں کھرگے سے سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ، ہندوستان کے عوام فیصلہ کرتے ہیں کہ ان کی قیادت کون کرے، ملک کے لوگوں نے آپ (کانگریس) کو اس طرح مستر د کیا ہے کہ پچھلی دو میعادوں میں اپوزیشن لیڈر کا کردار بھی آپ کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے اور اس بار بھی انتخابات کے باوجود کانگریس کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے۔