نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے کا نگریس نے بی جے پی کے نشی کانت دوبے کے تبصرے پر جوابی حملہ کیا ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سر براہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپٹی نے بھی 1962 کی جنگ کے بعد ملک کو جواب دینے کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا
تھا۔
انہوں نے سوال کیا کہ اگر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ ملک کی فوج کو بد نام کرنا ہے تو کیا مسٹر واجپائی نے بھی فوج کو بد نام کرنے کے لیے یہ مطالبہ کیا تھا؟
مسٹر کھیڑا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ان مہاشے سے پوچھیں کہ 1962 میں جنگ کے بعد اٹل بہاری واجپائی نے نہر و حکومت سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تو کیا اٹل جی ہندوستانی فوج کو شر مندہ کرنے کے لیے یہ مطالبہ کر رہے تھے ؟