: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) کانگریس کے ادے پور منشور کو نافذ کرنے کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے درمیان گزشتہ دو دنوں سے غوروخوض چل رہا ہے، جس کے تحت جون میں ریاست اور ضلعی سطح کیمپ لگا کر ان اعلانات کو نافذ کئے جانے کے اقدامات کیے جائیں گے کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا، تمل ناڈو اور پڈوچیری کے انچارج دنیش گڈوراؤ اور پارٹی کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت نے بدھ کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ
گزشتہ دو دنوں سے ادے پور چنتن شیویر میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی قیادت میں غوروخٰوض چل رہا ہے اور ان فیصلوں کے تحت یکم جون سے قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشور پر عمل آوری کے عمل کے ایک حصہ کے طور پر یکم اور 2 جون کو پورے ملک میں جنرل سکریٹری اور انچارج ریاستی سطح کے کیمپ منعقد کریں گے جن میں ادے پور چنتن شیویر میں پاس ہونے والے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔