حیدرآباد، 5 اگسٹ (ذرائع) بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی سی (پسماندہ طبقات) کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین نے بی سی ڈیکلریشن
میں وعدہ کیا تھا کہ بی سی طبقات کے لیے نہ صرف ریزرویشنز دیے جائیں گے بلکہ ہر سال 20 ہزار کروڑ روپے اور پانچ سال میں 1 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، ساتھ ہی بی سی سب پلان، اور سیاست، روزگار، ملازمتوں و سرکاری ٹھیکوں میں 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔