the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 16 جون (یواین آئی) کانگریس نے منگل کے روز چین کی سرحد پر فوجیوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار اور اسے ایک انتہائی سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرحد پر اس طرح کا واقعہ گزشتہ پانچ دہائیوں میں نہیں ہوا ہے،لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کےعوام کو حقائق بتائیں۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں بتایا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول پر ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے مابین جھڑپ کے بعد ہندوستانی فوجیوں کے شہید ہونے کے بارے میں میڈیا میں خبریں آرہی ہیں۔ اگر یہ خبر سچ ہے تو پانچ دہائیوں میں پہلی بار فوجی اس سرحد پر شہید ہوئے ہیں اور یہ سکتہ میں ڈالنے والا واقعہ ہے۔
انہوں نے سوال



کیا کہ اگر کل رات فوجیوں کو شہید کیا گیا تو پھر فوج نے آج رات 12.52 بجے کیوں بیان جاری کیا اور صرف 16 منٹ بعد یعنی 1:08 بجے بیان کیوں بدلا گیا؟ اس واقعہ میں ہمارے کچھ جوانوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین کی سرحد پر جو کچھ ہو رہا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خاموشی توڑ کر قوم کو اعتماد میں لینا چاہئے اور اس واقعہ کی حقیقت کو ملک کے سامنے رکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو چینی فوجیوں کے ہاتھوں ہمارے بہادر افسران اور فوجیوں کی شہادت کی خبریں چونکانے والی، انتہائی خوفناک اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو آگے آ کر ملک کو جواب دینا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.