: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/6مارچ(ایجنسی) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت میں اب تک تقریبا 74 ہزار کروڑ روپے کے بینک گھوٹالے ہو چکے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ان پر خاموش اختیار کر رکھی ہے۔
start;">کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سورجےوالا اور پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تیواری نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بینک گھوٹالوں کے تعلق سے نت نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ان انکشافات سے واضح ہے کہ مودی حکومت ' لٹیرے بچاؤ اور لٹیرے بھگاؤ ' کی پالیسی پر چل رہی ہے اور مسٹر مودی اور مسٹر جیٹلی ' مون برت'پر ہیں۔