وارانسی، 2 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے یک روزہ دورے پر ہیں انہوں نے آپریشن سندور کی کامیابی کا سہرا مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ملک کے اتحاد کے جذبے کو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستان بھگوان شیو کے رودر کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے مسٹر مودی نے تقریباً 2183.45 کروڑ کی 52 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر سیواپوری میں عوامی جلسے
سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خود مختاری پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور سے کانگریس اور ان کے اتحادیوں کو تکلیف ہو رہی ہے، آپ نے دیکھا ہو گا کہ دہشت گردی کے ٹھکانوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا، کانگریس اور ایس پی کو پاکستان کا درد برداشت نہیں ہوتا، یہ لوگ دہشت گردوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں۔ انہوں نے آپریشن سندور کو تماشا کہا، لیکن کیا سند اور کبھی تماشا ہو سکتا ہے ؟