: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/1مارچ(ایجنسی) کانگریس نے مسلم نوجوانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ان کی تنگ ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔
کانگریس میڈیا
سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ مسٹر مودی مذہب کے نام پر علم اور سائنس کا تجزیہ کررہے ہیں۔ کانگریس ترجمان نے سوال کیا کہ کیا ہندو' جین' سکھ یا عیسائی مذہب کے نوجوانوں کو کمپیوٹر کی معلومات نہیں ہونی چاہئے۔