: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن، 6 نومبر (یو این آئی) دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی امیدوار کملا ہیرس کو شکست دینے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فاکس نیوز ، ایسوسی ایٹڈ پر لیس، نیو یارک ٹائمز اور دیگر کی جانب سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی خبروں کے بعد انہیں
مبارکباد کے پیغامات ملنا شروع ہوئے۔
چار سال قبل وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں فتح کے ساتھ شاندار سیاسی واپسی کی۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے مائکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس، پر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ” وہ ٹرمپ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان جامع عالمی اور تزویراتی شراکت داری کے لیے مسلسل رابطے کے خواہاں ہیں۔