: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جینوا/9مارچ(ایجنسی) کانگو میں 20 لاکھ سے زیادہ بچے غذائی قلت کے سنگین مسئلہ سے دو چار ہیں اور فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔
اقوام متحدہ نے آج اس سلسلے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو بروقت مدد
نہیں پہنچائی گئی تو حالات خوفناک ہو سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان جینس لارك نے یہاں بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق امور کے سربراہ مارک لاكاك اگلے ہفتہ كانگو میں عطیہ دینے والوں سے ملاقات کریں گے جہاں متعدد علاقوں میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔