the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئي) جی ایس ٹی کونسل نے کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر چھوٹے تاجروں کو 5 کروڑ روپئے تک کا ریٹرن بھرنے میں راحت دیتے ہوئے 2019 جولائی سے جنوری 2020 تک کے ٹیکس کے ساتھ جی ایس ٹی آر 3 بی فارم بھرنے پر عائد ہونے والے جرمانے کی رقم زيادہ سے زیادہ 500 روپے طے کردیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی زیر صدارت آج منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے 40 ویں اجلاس میں ریٹرن فائل کرنے سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے بعد وزیر خزانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جن ٹیکس دہندگان ٹیکس چکانا ہے، ان کو جولائی 2017 سے جنوری 2020 (کووڈ 19 سے پہلے) کے لئے ریٹرن جمع



کرنے پر زیادہ سے زیادہ 500 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ لیٹ فیس میں جو کمی کی گئي ہے وہ تمام جی ایس ٹی بار 3 بی کے لئے نافذہے اور یکم جولائی سے 30 ستمبر تک لاگو ہوگی۔ تاہم جن ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نہيں چکانا ہے وہ بغیر کسی جرمانے کے جی ایس ٹی آر 3 بی بھر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ روپے تک کے سالانہ ٹرن اوور والے ٹیکس دہندگان کو فروری 2020 سے اپریل 2020 تک ریٹرن بھرنے کی مقررہ تاریخ 6 جولائی کے بعد 30 ستمبر 2020 تک ریٹرن جمع کرنے لگنے والا جرمانہ 18 فیصد سے کم کرکے نو فیصد کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مئی، جون اور جولائی 2020 کا جی ایس ٹی آر 3 بی ستمبر 2020 تک بھرنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.