: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،22مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق وزیرای راجندر کے فرزند کی جانب سے اراضی پر قبضہ کی ایک اور درج شکایت کی جانچ کا آغاز کرے۔
انہوں نے اے سی بی، ویجلنس، ریونیو اور دیگر محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ جامع جانچ کرتے ہوئے حکومت
کو رپورٹ پیش کرے۔
وزیراعلی نے میڑچل ملکاجگری ضلع کے راوالاکول گاوں کے رہنے والے مہیش مدیراج کی جانب سے کی گئی شکایت پر ردعمل ظاہر کیا،وزیراعلی کو لکھے گئے مکتوب میں مہیش نے الزام لگایا کہ برطرف وزیر راجندر کے فرزند نتن ریڈی نے فرضی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے اس کی تقریبا10.11ایکڑ اراضی پر غیر مجاز قبضہ کیا ہے۔