: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور/3اکتوبر(ایجنسی) راجستھان پولیس نے چہارشنبہ کو دعوی کیا کہ پہلو خان بھیڑ قتل کیس کے گواہوں پر فائرنگ کے معاملے میں کوئی ثبوت نہیں ملا. ساتھ ہی اس نے شکایت کو فرضی قرار دیا، ہفتہ کو پہلو خان بھیڑ قتل معاملے کے کچھ گواہوں نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ الور کے بہروڈ قصبے
میں ایک عدالت میں گواہی دینے جارہے تھے تو کچھ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی.
بہروڈ کے سرکل آفیسر كشال سنگھ نے چہارشنبہ کو بتایا کہ گواہوں پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور شکایت جھوٹی نکلی. سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایسی کوئی گاڑی نہیں دکھائی دیی جس کا ذکر شکایت میں کیا گیا ہے .