: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہرادون، 17 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کرنل (ریٹائرڈ) اجے کوٹھیال اتراکھنڈ میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے پارٹی کے کارکنوں نے مسٹر کیجریوال کا آج دہرادون، اتراکھنڈ پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا۔ دوپہر کو کیجریوال کے روڈ شو میں بھی لوگ توقع سے بڑھ کر جمع ہوئے۔
مسٹر
کیجریوال آج صبح جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر پہنچے۔ جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے دہرادون جاتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں نے جگہ جگہ ان کا خیرمقدم کیا۔ بیجا پور گیسٹ ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد انہوں نے آئی ٹی ڈی آر آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے ریٹائرڈ کرنل اجے کوٹھیال کو آئندہ عام اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے وزیراعلیٰ امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔