: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کوچی/13فروری(ایجنسی) کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ میں ہوئے دھماکہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اس دھماکہ میں کم سے کم 15 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق او این جی سی کا ڈرل شپ ساگر بھوشن مرمت کیلئے کوچی شپ یارڈ لایا گیا تھا ۔ اسی
دوران اس کے واٹر ٹینک میں دھماکہ ہوگیا اور دھماکہ سے وہاں آگ لگ گئی ۔
اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ تاہم بچاو اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ پولیس نے جہاز کے آس پاس کے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔