: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،23 جولائی(ذرائع) نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تلنگانہ سے کسی لیڈر کو اس عہدہ پر نامزد کرے۔انہوں نے اس عہدہ کے لیے سینئر لیڈر
بنڈارو دتاتریہ کی نامزدگی کی حمایت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ بی جے پی پسماندہ طبقات کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندی کے بعد تیلگو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے اور نائب صدر کی شکل میں قومی سطح پر تلنگانہ سے نمائندگی ہونی چاہئے۔