نئی دہلی ، 5 مئی (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنگکھر نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند جنگلات صحت مند زندگی کی بنیاد ہیں پیر کو فاریسٹری کالج، سرسی میں اقوم کی تعمیر میں جنگلات کا کردار کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھر نے کہا کہ ہمیں اپنے جنگلات کی
حفاظت کرنے کا عہد کرنا چاہیے اور ہر ممکن طریقے سے تعاون کرنا چاہیے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی خطرہ ہے اور صور تحال تشویشناک حد تک سنگین ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات بہت اہم ہیں۔ اگر کسی ملک کے جنگلات اچھے ہوں گے تو وہاں کے لوگوں کی صحت اچھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری لائف لائن ہے۔