ذرائع:
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے پیر 3 نومبر کو مملکت کے مختلف علاقوں میں فکسڈ سائرن سسٹم کا تجربہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد ہنگامی حالات کے انتباہی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور عوامی سطح پر آگاہی اور تیاری میں اضافہ کرنا تھا۔
یہ مشق ریاض شہر کے ساتھ ساتھ درعیہ، الخرج،الدلم ، نیز تبوک اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں کی گئی۔ مقامی
میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ سائرن کی آوازیں ریاض، جدہ اور تبوک میں گونج اٹھیں۔ سائرن بجنے کے دوران شہریوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے رک کر اردگرد کا جائزہ لیا جب کہ مخصوص وارننگ ٹون فضا میں گونج رہی تھی۔
یہ تجربہ قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم کی سرگرمی کے ساتھ کیا گیا، جس کے تحت موبائل فونز پر ہنگامی انتباہی پیغامات بھیجے گئے تاکہ عوام کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت ردِ عمل دے سکیں۔