حیدرآباد، ٧ مئی (ذرائع) آپریشن ابھیاس کے تحت حفاظتی تیاریوں کے سلسلے میں آج حیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر سول ڈیفنس کی جانب سے ماک ڈرل کا انعقاد کیا
گیا۔
ڈرل کے دوران ایئر ریڈ (فضائی حملے) کا سائرن بجایا گیا تاکہ ہنگامی صورتحال کا عملی مظاہرہ کیا جا سکے۔ اس مشق کا مقصد کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری ردعمل کی تیاری اور عوامی آگاہی کو جانچنا تھا۔