the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جھانسی، 15 فروری (ایجنسی) جموں وکشمیر کے پلوامہ میں خودکش حملے میں شہید جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کا کھلا چیلنج دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا ہےکہ بزدل دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے خلاف کارروائی کا وقت، مقام اور طریقہ طے کرنے کی کھلی چھوٹ سلامتی فورس کو دے دی گئی ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ "پلوامہ حادثے سے ملک کے لوگ دکھی اور مشتعل ہیں۔ آپ سبھی کے جذبات سے میں بخوبی واقف ہوں ۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ہمارے جوان



شہید ہوئے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کی سلامتی کے لئے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایک ایک جوان کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔ سلامتی فورس کو آگے کی کارروائی کا وقت، مقام اور طریقہ طے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پلوامہ حملے کے گنہگاروں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔"

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی طاقتور ممالک نے پلوامہ حادثے کی مذمت کی ہے۔ سبھی ممالک دہشت گردی کے مسئلہ پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے بھیجے گئے پیغامات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف دکھی ہیں بلکہ غصے میں ہیں۔ سبھی ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.