بیجنگ ، 28 اگست (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے ساتھ جوہری مذاکرات میں چین کی شرکت کی امید ظاہر کرنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چین نے امریکہ اور روس کے ساتھ سہ فریقی ایٹمی مذاکرات میں شمولیت کے
امکان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔
ڈان نیوز میں شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین نے بدھ کو کہا کہ وہ امریکہ اور روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔