جیو کوان، 14 جون (یو این آئی) چین نے ہفتہ کو ایک برقی مقناطیسی مانیٹرنگ سیٹلائٹ لانچ کیا جس سے بڑی قدرتی آفات کی ملک کی مربوط نگرانی کو بہتر بنانے کی امید ہے۔ مربوط نگرانی میں خلائی فضائی زمین شامل ہے۔
چائنا نیشنل اسپیس ایڈ منسٹریشن کے مطابق ، لانگ مارچ - 2 ڈی کیر بیئر راکٹ نے شمال مغربی چین میں جیو کو ان
سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اڑان بھری اور زانگ ہینگ 1-02 سیٹلائٹ کو سے اس کے منصوبہ بند مدار میں کامیابی سے پہنچادیا۔ سیٹلائٹ کی تعیناتی ملک کی خلائی بنیاد پر جیو فزیکل فیلڈ مشاہدے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں تازہ ترین کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے اور اس سے بڑی قدرتی آفات کے لیے خلائی فضائی زمینی مربوط نگرانی کی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔