the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیجنگ، 15 مئی (یو این آئی) چین نے ہفتے کے روز مریخ پر اپنا خلائی جہاز اتار کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سرکاری میڈیا نے چینی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق خلائی جہاز تیانوین-1 مریخ کے شمالی نصف کرہ پر یوٹوپیا پَلیٹینیا کے جنوبی حصے میں اپنے پہلے سے متعین لینڈنگ ایریا میں مقامی وقت کے مطابق 07:18 بجے اترا۔ مریخ پر لینڈنگ کے لیے گراؤنڈ کنٹرولرس کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ لینڈنگ کے بعد سنگل بھیجنے کے لیے روور کو اپنے سولر پینلوں اور



اینٹینا کو رابطہ قائم کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑا۔ زمین اور مریخ کے درمیان 3200 لاکھ کلومیٹر کی دوری کے سبب اس میں 17 منٹ سے زیادہ کی تاخیر ہوئی۔
تِیانوین-1 23 جولائی، 2020 کو لانچ کیا گیا تھا جس میں ایک آربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور جُرونگ شامل تھا۔ تیانوین-1 نے تقریباً 10 فروری کو مریخ کے حدود میں داخل ہونے کے بعد سے کافی اہم معلومات یکجا کیے ہیں۔ اس کے ذریعے ہی مریخ سیارے پر برفیلے یوٹوپیا کا پتہ لگایا جا سکے گا۔
ناسا کے اسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹری تھامس زُبُرچین نے سی این ایس اے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.