the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17ستمبر (یو این آئی) ہندستان نے چین سے اپنے دو طرفہ تعلقات پر تعصبات سے باہر نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اسے ہندستان اور چین کے رشتوں کے کسی تیسرے ملک کے ساتھ رشتوں کے آئینہ سے نہیں دیکھنا چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوبیوں اور خامیوں کی بنیاد پر ایک تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کی دیر رات تاجکستان کی راجدھانی دوشامبے میں شنگھائی کو آپریشن تنظیم (ایس سی او) کی چوٹی میٹنگ سے قبل کی شام چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ طویل با ت چیت کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں لیڈروں نے حالیہ عالمی واقعات



پر غور و خوض کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے چینی وزیر خارجہ سے تعصبات سے باہر آنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صاف الفاظ میں کہاکہ ہندستان نے کبھی بھی تہذیبوں کے ٹکراو کا کوئی تصور قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندستان اور چین کو ایک دوسرے کے ساتھ خوبیوں اور خامیوں کی بنیاد پر سلوک کرنا ہوگا اور ایسا رشتہ قائم کرنا ہوگا جس میں ایک دوسرے کے تئیں احترام ہو۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ چین ہمارے دو طرفہ تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے ساتھ رشٹوں کے نقطہ نظر سے نہ دیکھے۔ انہوں نے دہرایا کہ ایشیائی اتحاد اتحاد کا انحصار صرف ہندستان چینی تعلقات کی قائم کردہ مثال پر ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.