: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ، 11 نومبر (یو این آئی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ہٹائے اور علاقے میں روزی روٹی کی فراہمی کی اجازت دے۔
ژانگ نے جمعہ کے روزا قوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کے اجلاس کے دوران کہا، "ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ناکہ بندی ختم کرے اور روزی روٹی کی فراہمی ، خاص طور پر انسانی ہمدردی اور طبی
اداروں نیز ذریعہ معاش کی سہولیات کے لئے ایندھن کی ترسیل پر پابندیاں مکمل طور پر ختم کرے۔
ژانگ نے کہا کہ چین غزہ میں تمام کراسنگ کو جلد از جلد استعمال کرنے کی وکالت کر رہا ہے، جس میں غزہ کی پٹی۔ اسرائیل سرحد اور غزہ۔ مصر سرحد
کے جنکشن پر کریم شالوم بارڈر کراسنگ بھی شامل ہے۔ آج تک، صرف ایک بارڈر کراسنگ ، رفح کراسنگ، انسانی ٹریفک اور ان شہریوں کے لئے کھلا ہے جو غزہ کی پٹی سے مصری سمت نکلنے کے خواہشمند ہیں۔