: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔ 15اپریل (یو این آئی)تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے بی آرکے آربھون میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس منعقد کیاتاکہ ریاست میں کوویڈ19کی صورتحال کا جائزہ لیاجاسکے۔
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چیف
سکریٹری نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ سرکاری اسپتالوں،پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں کوویڈ کے مریضوں کے لئے بستروں کی تعداد میں اضافہ کرے تاکہ ریاست میں کورونا معاملات میں اضافہ پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کی جاسکے۔