: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد8دسمبر(یواین آئی)اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایلورو میں پُراسرار بیماری سے متاثر افراد کے طبی معائنوں اور ان کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اعلی عہدیداروں نے ریاستی طبی
عہدیداروں اور مرکزی حکومت کی طبی ٹیم کی جانب سے کئے گئے معائنوں سے ان کو واقف کروایا۔
عہدیداروں نے وزیراعلی کو بتایا کہ مرکزی طبی ٹیم کے معائنوں میں پتہ چلا کہ کمیکل اشیا جراثیم کش دوا میں پائی گئی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔