the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 دسمبر ( یواین آئی ) کانگریس نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر آج الزام عائد کیا کہ انتقام کی سیاست کے تحت مسٹر چدمبرم کی آواز دبانے کے لئے ان کے خلاف سازش رچی گئی اور ان کے خلاف دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر چدمبرم کانگریس پارٹی کے لئے اہم رہنما ہیں ۔ ان کے خلاف سازش رچی گئی تھی۔ جو شخص ملک کا وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہا ہو، اس کے گھر میں پولیس چھلانگ لگا کر اندر ایسے گھسی تھی جیسے وہ اسامہ بن لادن کے رشتہ دار ہوں ۔



آج انہیں ضمانت ملنے سے صاف ہو گیا کہ ان کے خلاف بڑی سازش رچی گئی ہے۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ حکو مت کو مسٹر چدمبرم کی تنقید پسند نہیں تھی اوران کے منہ کو بند کرنے کے لئے انہیں جیل بھیجا گیا تھا ۔ یہ انتقام کی سیاست اوربدلے کی آگ کا منظرہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل نہیں رہتا ہے ۔ آج کوئی وزیر اعظم یا وزیر ہے تو کل نہیں رہے گا ۔ عہدے کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے سوال کیا کہ آخر مسٹر چدمبرم کے یہاں پولیس کا دیوار سے چھلانگ لگا کر جانے کی کیا ضرورت تھی ۔ انہیں بتا کر بھی جایا جا سکتا تھا ۔ اگر وہ فرار ہونے کی کوشش کرتے تو پولیس گولی تک مار سکتی تھی ۔ لیکن حکومت کے رویے سے ملک میں اس کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.