the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 اگست (ایجنسی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ریمانڈ کے خلاف سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی عرضی لسٹنگ کے پیچ میں آج پھنس گئی، کیونکہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی سے فی الحال اس کی منظوری نہیں ملی ہے۔

مسٹر چدمبرم کی سی بی آئی ریمانڈ آج ختم ہو رہی ہے اور انہوں نے ریمانڈ کے خلاف نئی پٹیشن بھی دائر کی ہے، لیکن ابھی تک یہ سماعت کے لئے درج نہیں ہو سکی ہے۔
مسٹر چدمبرم کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی



بنچ کے سامنے معاملہ کا ذکر کیا، لیکن بنچ نے کہا کہ متعلقہ عرضی کی لسٹنگ کرنے کے لئے چیف جسٹس نے ابھی تک حکم نہیں دیا ہے۔ رجسٹری اس کاانتظار کر رہی ہے۔ لہذا معاملہ کی سماعت تب ہی ہو پائے گی، جب چیف جسٹس کا حکم آئے گا۔
قابل غور ہے کہ گزشتہ سماعت کو مسٹر چدمبرم کی دو عرضیاں آج تک کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔
سینئر کانگریس لیڈر چدمبرم نے سی بی آئی ریمانڈ کے خلاف بھی ایک نئی عرضی دائر کی ہے۔ انہیں ایک نچلی عدالت نے آج تک کے لئے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.