رائے پور ،14 اگست (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے گورنر Balramji Dass Tandon بلرام جي داس ٹنڈن کا آج یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ تقریبا 91 سال کے تھے۔
start;">گورنر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ٹنڈن کو صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر انہیں امبیڈکر ہسپتال لے جایا گيا۔ڈاكٹروں نے فوری طور پر علاج شروع کیا اور باہر سے بھی ڈاکٹروں کو بلایا گیا، لیکن ڈاکٹروں کی انتھک کوشش کے بعد بھی انہیں بچایا نہیں جا سكا۔مسٹر ٹنڈن کافی وقت سے صحت سے متعلق کئی مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے امبیڈکر ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور پھر باہر آکر صحافیوں کو گورنر کے انتقال کی اطلاع دی۔