the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رائے پور،21اگست(ایجنسی) چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے ریاست کی نئی راجدھانی Naya Raipur نیا رائے پور کا نام بدل کرچھتیس گڑھ کو اسٹیٹ کا درجہ دینے والے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یادوں کو قائم رکھنے کے لئے ان کے نام پر اٹل نگر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا ،اطلاعات کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ میٹنگ میں بلاس پور یونیورسٹی کا نام بدل کر اٹل جی کے نام پر رکھنے اورنیا رائے پور میں پانچ ایکڑ میں اٹل اسمارک



بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ستمبر سے ان کی دوسرے دور کی شروع ہو رہی وکاس یاترا کا نام بدل کر اٹل یاترا رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ا س میٹنگ میں آنجہانی وزیر اعظم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی قرار داد منظور کی گئی،اس کے ساتھ ہی اس تجویز کو گاؤں، شہریوں،کارپوریشنوں اوربلاکوں میں بھی منظوری کے لئے بھیجے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں بیمترا،رائے گڑھ اور کونڈا گاؤں کی17سڑکوں پر سٹی بسوں کو چلانے کے لئے ان سڑکوں کو شہری شاہراہ اعلان کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.