حیدر آباد 27 مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ و تلگودیشم پارٹی کے سر براہ این چندرا بابونائیڈو نے ملک میں تمام بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر زور دیا۔
انہوں نے کڑپہ میں جاری پارٹی کے
سالانہ پرو گرام مہاناڈو پرو گرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے ملک میں بد عنوانی کو کم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کے آنے کے بعد بڑی نوٹوں کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔