اے آئی ریسرچ اور انوویشن سنٹرس کے قیام کے لیے تعاون کی اپیل
حیدر آباد 29 جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابونائیڈو سنگا پور کے سرکاری دورہ پر ہیں، جس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور مصنوعی ذہانت کے شعبہ کو فروغ دینا ہے اسی عزم کے تحت انہوں نے دورہ کے تیسرے دن اے آئی سنگا پور ادارہ کے ڈپٹی ایگزیکٹو
چیئر مین موہن کنکن ولا سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست میں اے آئی ریسرچ اور انوویشن سنٹرس کے قیام کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اے آئی سنگا پور ادارہ آندھراپردیش کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اشتراک میں کام کرے۔ طلبہ ء کے لیے اے آئی تربیتی پرو گرام ، ایکسچینج پرو گرامس اور اسکل ڈیولپمنٹ ماڈیولس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔