حیدرآباد،4 اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے زیراہتمام اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ یہ تقریب آج صبح 11 بجے نامپلی کے ریڈ روز پیلس میں منعقد ہوئی، جس میں کارپوریشن کے چیئرمین جناب محمد عبیداللہ کوتوال نے کامیاب امیدواروں کو اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کے
سکریٹری بی شفی اللہ ، کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر م اے کانتی ویسلی سمیت اعلیٰ عہدیداروں اور عملہ موجود تھے۔چیئرمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تکنیکی مہارتوں کے فروغ کے لیے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیٹا سائنس اور سپلائی چین مینجمنٹ جیسے کورسز کے ذریعے مزید اسکیمات متعارف کروائی جائیں گی۔